پاکستان
راولپنڈی: قبر سے بچی کی لاش غائب ہونے کی تحقیقات، قبر کشائی کا عمل شروع

راولپنڈی: 7 سال کی بچی کی لاش قبر سے مبینہ طور پر غائب ہونے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
راولپنڈی کے قبرستان سے مبینہ طور پر 7 سال کی بچی کی لاش غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پر انتظامیہ نے قبر کشائی شروع کردی۔
حکام کا بتانا ہے کہ مجسٹریٹ علی جواد نقوی کے احکامات پرقبر کشائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ڈاکٹرز، قبرستان انتظامیہ اور عدالتی عملہ موقع پر موجود ہے جب کہ قبرستان کے ارد گرد اضافی سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔