پاکستان

سٹاک ایکسچینج نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے، کتنا انڈیکس بڑھا؟

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تمام سابقہ توڑ دیئے ہیں، آج کی تاریخ میں کتنا انڈیکس بڑھا؟ اس حوالے سے اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد سب کے سب دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ریکارڈ ساز دن رہا، 100 انڈیکس 4 دن میں 4 ہزار 858 پوائنٹس بڑھا ہے۔ آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس نے ایک لاکھ 52 ہزار 805 کی اپنی نئی بلند ترین سطح بھی بنائی ہے۔ بازار میں آج ایک ارب 4 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئربازارمیں مسلسل 4 روز سے ایک ارب سے زائد شیئرز کا کام ہو رہا ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 427 ارب روپے بڑھی ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن پونے 64 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ آج ہوئے کاروبار کی مالیت 51 ارب روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 108 ارب روپے بڑھ کر 17 ہزار 963 ارب روپے ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button