پاکستان

ملتان کے دریائوں میں پانی جانچنے کیلئے گیج نہ ہونے کا انکشاف

ملتان (کھوج نیوز) ملتان کے دریائوں میں پانی جانچنے کے لئے گیج نہ ہونے کا انکشاف منظر عام پر آیا ہے ، جبکہ ان دریائوں سے گزرنے والے ریلے کا بہائو انداز سے بتایا جاتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ انجینئرمحکمہ انہار نے انکشاف کیا کہ ہیڈ محمد والا پل اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج ہی نہیں ہے، ملتان سے گزرنے والے ریلے کا بہاؤ اندازے سے بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملتان کے دریاں پر صرف پانی کی بلندی ناپنے کی سہولت دستیاب ہے، کئی دہائیوں سے اسی سسٹم کے تحت پانی کا بہاؤ بتایا جارہا ہے جب کہ ہیڈ تریموں کے بعد ہیڈ پنجند پر کیوسک جانچنے کا گیج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button