بھارت نے ایک بار پھر پانی چھوڑ دیا، دریائے چناب بپھر گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) بھارت نے ایک بار پھر اپنے زیر قبضہ جموں کے علاقے اکھنور سے پاکستانی دریائوں میں پانی چھوڑ دیا ہے جس کے بعد دریائے چنا ب بپھر گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث چناب پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر سیلابی صورتحال پر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا ہیڈ خانکی کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ سیلاب کے پیش نظر متعدد دیہات خالی کرا لیے گئے۔ ادھر سیلابی پانی کے بہا کے پیش نظر پل ہیڈ خانکی کے قریب پہلا شگاف ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں، شگاف پانی کا بہا ؤ6 لاکھ کیوسک سے بڑھنے پر ڈالا جائے گا۔
انتظامیہ نے 450 دیہات خالی کروانے کے لیے مساجد سے اعلانات بھی کر وا دیے جبکہ بھلوال میں طالب والا پتن کے قریب شدید کٹا سے کئی ایکڑ زرعی زمین تباہ ہو گئی۔ دریائے راوی سے ملتان بھی متاثر ہوا ہے اور عبدالحکیم کے پاس ریلوے ٹریک سے راوی کا پانی گزرنا شروع ہو گیا ہے۔ ملتان میں اکبر فلڈ بند پر پانی کا دبا کم کرنے کے لیے ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔