پاکستان

زلزلہ کی تباہ کاریاں، پاکستان کی جانب سے پہلی امدادی کھیپ روانہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلہ سے ہونے والی تباہ کاریوں اور متاثرین کے لئے پاکستان کی جانب سے پہلی امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے متاثرین کیلئے 105 ٹن امدادی سامان بھجوا رہا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں، امدادی سامان 40 فٹ کنٹینر والے 5 ٹرکوں کے ذریعے طورخم بارڈر کے راستے بھجوایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان سامان روانگی کی تقریب اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے ویئر ہاؤس میں ہوئی جس میں وفاقی وزیرکھیل داس کوہستانی، این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button