مصطفی نواز کھوکھر سپریم کورٹ پہنچ گئے مگر کیوں؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء مصطفی نواز کھوکھر سپریم کورٹ پہنچ گئے مگر کیوں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد سب ہکا بکا رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء مصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2،2کے مطابق فل کورٹ تشکیل کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے، رجسٹرار یا کوئی اور اتھارٹی کمیٹی کے فیصلے کو ختم نہیں کر سکتی۔ درخواست میں پریکٹس اینڈپروسیجر کمیٹی کے 31 اکتوبر کے اکثریتی فیصلے پر عملدرآمد کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق انتظامی فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے فیصلے پرچیف جسٹس کی وضاحت عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتی، ایکٹ میں ہونے والی ترامیم آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں۔