پاکستان

وزیراعظم سے فلسطینی صدر کے مشیر اور مسجد اقصیٰ کے امام کی ملاقات

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور محمود صدیقی الھباش اور مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمود صدیقی الھباش فلسطین کی شرعی عدالت کے چیف جسٹس بھی ہیں، ملاقات میں پاکستان میں فلسطینی سفیربھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کیلئے اپنا تہنیتی پیغام بھی دیا، وزیراعظم نے فلسطین کیلئے پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے برادر عوام کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گا، فلسطینیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں اور بہادری سیاسرائیلی جارحیت کاسامنا کررہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہرسفارتی فورم پرفلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پوری قوت سے آوازبلند کرتیرہیں گے، پاکستان غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔ فلسطینی صدرکے مشیر نے غیرمتزلزل حمایت پرپاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ان کیلئے تقویت کا باعث ہے، فلسطینی صدر کے مشیر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب پر تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button