پاکستان

اسرائیلی حملہ، پاکستان بھی میدان میں آگیا، قطرکو بھرپور حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسرائیلی حملے کے پاکستان بھی میدان میں آگیا ہے اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے قطر کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروانے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے اور اپنی جانب سے میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں بے گناہ شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالی گئیں۔ وزیرِاعظم نے اس مشکل گھڑی میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قطری شاہی خاندان اور عوام سے گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان قطر اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام مکمل طور پر ناجائز، قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور ایک ایسا خطرناک اور اشتعال انگیز عمل ہے جو خطے کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button