پاکستان

سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ کیوں دیا؟ اصل کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (کھوج نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ کیوں دیا؟ اس حوالے سے اصل کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے 4 صفحات کا استعفیٰ چیئرمین نیب کو ارسال کیا ہے۔ استعفے میں سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ صحت اور کچھ اور وجوہات کے باعث مزید نیب میں رہ نہیں سکتا، بھاری دل کے ساتھ استعفیٰ دے رہا ہوں ، الحمدللہ میرے خلاف کرپشن الزامات میں سے کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا۔ سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ فوج سے انجری کے بعد بطور میجر ریٹائرمنٹ لی، 1999میں نیب کے بانی ممبران میں سے ایک تھا، 18ویں گریڈ کے افسر کے طور پر کریئر کا آغاز کیا،21گریڈ میں ڈی جی کی پوسٹ تک پہنچا، ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کے طور پر میں نے کارکردگی کے سارے ریکارڈ توڑے۔

سلیم شہزاد کے مطابق اپریل 2017ء میں ڈی جی نیب لاہور تعینات ہوا، بطور ڈی جی نیب لاہور 5 سال مسلسل عہدے پر برقرار رہا، اس دوران میگا کرپشن کیسز پر کارروائی کی، کارروائی کرتے ہوئے ادراک تھا کہ جن کیخلاف کارروائی کررہا ہوں ان کا ردعمل آئیگا، لاہور میں عوام کے لیے کام کیا اور 947 ارب روپے کے برابر برآمدگیاں کرائیں، مجھ سے پہلے لاہورمیں مختلف ادوار کے17سال میں صرف 44 ارب روپے کی برآمدگیاں ہوسکی تھیں۔ سلیم شہزاد نے چیئرمین نیب سے درخواست کی ہے کہ انہیں 2 سال تک گھر رکھنے کی اجازت دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button