پاکستان

کینیڈا نے پاکستانیوں پر ڈالروں کی بارش کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) کینیڈا نے پاکستانیوں پر ڈالروں کی بارش کر دی ہے، یہ بارش کیوں کی گئی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔ کینیڈا کے وزیر مملکت رندیپ سرائے نے 26 لاکھ ڈالر امداد کا سرکاری اعلان کیا ہے۔ اس موقع پرکینیڈین وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں بارشوں اورتباہ کن سیلاب کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امداد انسانیت کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائیگی، امداد متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات کوپورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button