پاکستان

عازمین حج کی رجسٹریشن مدت میں کتنی توسیع کی گئی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان سے آنے والے سیلاب کے باعث عازمین حج کی رجسٹریشن مدت میں کتنی توسیع کی گئی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ وزارت کے پورٹل پررجسٹریشن جاری ہے جس میں پہلے نجی اسکیم کے عازمین کو 8 ستمبر تک رجسٹریشن کا موقع دیا گیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اب تک 21 ہزار عازمین رجسٹریشن کرواچکے ہیں، نجی حج آپریٹرز کے کوٹے میں گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کو ترجیح دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق نجی آپریٹرزبچ جانے والیکوٹے پرنئی درخواست وصول کرسکیں گے، عازمین گزشتہ سال جمع کرائی گئی رقم پربغیر اضافی اخراجات حج کرسکیں گے جب کہ نجی آپریٹرز گزشتہ سال کے عازمین کوبغیراضافی رقم حج پرلیجانیکے پابند ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ رقم واپس لینے والے عازمین گزشتہ سال کے پیکج پرحج نہیں کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button