پاکستان

بنگلا دیش بھی پاکستان کی امداد کیلئے میدان میں آگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) بنگلا دیش بھی پاکستان کی امداد کیلئے میدان میں آگیا، بنگلادیش نے پاکستان میں سیلاب سے جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے امداد کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے مشیر برائے مذہبی امور اے ایف ایم خالد حسین نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور چیف ایڈوائزر محمد یونس کا خط وزیر اعظم کے سپرد کیا۔ پاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں بنگلادیش کے مشیر برائے مذہبی امور اے ایف ایم خالد حسین نے پاکستان میں سیلاب سے جانی اورمالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور ساتھ ہی پاکستان کو امداد کی پیشکش کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کی موجودہ رفتار برقرار رکھنے کیلئے اعلی سطح کے دوروں پر اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ پاکستان بنگلا دیش براہ راست پروازوں کی جلد بحالی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بنگلا دیشی مشیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بنگلا دیش کے دورے کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر حسین اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بنگلادیش دوطرفہ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی روابط اور گہری وابستگیوں پر مبنی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button