پاکستان
190ملین پائونڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی درخواستیں منظور

اسلام آباد(کھوج نیوز) 190ملین پائونڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواستیں جمع کروائی گئی تھیں جو منظور کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 190ملین پائونڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اوربشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقررکرنیکی ہدایت کردی ہے۔ اس موقع پر عدالت میں عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اگر آئندہ ہفتے کیس مقرر نہیں ہوتا تو پھر یہ تمام مشق لاحاصل ہے۔