پاکستان

سی ٹی ڈی کے سینئر افسر راجہ عمر خطاب ریٹائر ہو گئے

کراچی (کھوج نیوز) سی ٹی ڈی سندھ کے سینئر افسر راجہ عمر خطاب ریٹائر ہوگئے’ 10 مارچ 1990ء کو سندھ پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہونے والے راجہ عمر خطاب کا کیرئیر کئی کامیابیوں سے مزین ہے

تفصیلات کے مطابق ریٹائر ہونے والے سینئر افسر راجہ عمر خطاب نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے نا صرف ادارے کا وقار بلند کیا بلکہ دہشتگردی اور سنگین جرائم کے خاتمے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ راجہ عمر خطاب نے شہر میں ہونے والے دہشتگردی کے بڑے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورکس کو توڑنے میں اپنی ایک منفرد اور ممتاز شناخت بنائی۔

راجہ عمر خطاب کو ستارہ شجاعت، تمغہ شجاعت ،صدارتی پولیس میڈل(پی پی ایم) اور قائداعظم پولیس میڈل (کیو پی ایم) سے بھی نوازا گیا۔ ان پر متعدد بار جان لیوا حملے بھی ہوئے ،کراچی ائیر پورٹ حملہ، عاشورہ دھماکہ، سانحہ صفورا، امجد صابری قتل کیس، ملٹری پولیس پر حملوں کے کیسز ، پولیس کلنگ ، فرقہ وارانہ کلنگ، بوہری کیمونٹی پر حملے، چینی باشندوں پر حملوں سمیت متعدد ہائی پروفائل کیسز میں ملوث دہشتگردوں کو انہوں نے گرفتار اور ہلاک کیا جب کہ کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورکس کو بے نقاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button