پاکستان
عمران خان کا دو ٹوک جواب، ایف آئی اے کی بولتی بند

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے افغانستان اور خارجہ پالیسی پر پوچھے گئے سوال کا دوٹوک جواب دے دیا جس پر ایف آئی اے کی بولتی بند ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے مجھ سے سوال کیا کہ میں افغانستان اور خارجہ پالیسی کے بارے میں بار بار بات کیوں کرتا ہوں؟ تو میں نے جواب دیا کہ تحریک انصاف حکومت کے دوران دانشمندانہ پالیسی اپنا کر پاکستان خصوصاً قبائلی علاقوں میں سب سے زیادہ امن قائم ہوا اور اب ایک مرتبہ پھر آپریشن کے ذریعے حالات کومزید بگاڑکی طرف بڑھتے دیکھ کر میں خاموش رہ کر اپنے لوگوں کو آگ میں جلتا ہوا نہیں دیکھ سکتا۔