پاکستان

آئی ایم ایف کا بڑا حکمنامہ، سرکاری افسران کی دوڑیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) آئی ایم ایف نے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس کے بعد سرکاری افسران کی دوڑیں لگ گئی ہیں ، آئی ایم ایف نے کونسا مطالبہ کیا ؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز میں ایسی ترامیم کی جائیں جن کے ذریعے بدعنوانی میں ملوث افسروں کے خلاف کارروائی ممکن ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 کے تمام سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے دسمبر تک قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ 30 ستمبر کی مقررہ مدت تک شائع کرنے پر بھی زوردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button