پنجاب میں سیلاب سے کتنے افراد متاثر ہوئے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب میں حالیہ سیلاب سے کتنے افراد متاثر ہوئے ہیں؟ اس حوالے سے سروے جاری ہیں لیکن ابھی تک جو تفصیلات جمع ہوئی ہیں اس کے مطابق اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں سروے ٹیموں نے 81 ہزار 510 سے زائد متاثرین کی تفصیلات جمع کرلی ہیں، سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع میں 1857 ٹیموں نے ڈیٹا اکٹھا کرنے میں حصہ لیا۔سروے ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ 24246 مکانات کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے جبکہ مویشیوں سے محروم ہونے والے 1057 افراد سے 3945 مویشیوں کی ہلاکت کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں، تاہم تباہ مکانات اور ہلاک مویشیوں کے اعدادو شمار جمع کرنیکا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سروے ٹیموں نے 56207 کسانوں سے فصلوں کے نقصانات کی جانچ پڑتال کی، اب تک 53985 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی ہے۔