پاکستان
پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں کب بحال ہونگی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لئے پروازیں کب بحال ہوں گی؟ اس حوالے سے فائنل تاریخ سامنے آنے کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں رواں ماہ بحال ہورہی ہیں۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فارن ائیرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کردیا۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کا کہناہے کہ یہ آخری دستاویز تھی جو دونوں ملکوں میں کمرشل پروازوں کے لیے درکار تھی۔ ہائی کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں بحال ہوں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں برمنگھم اور لندن کو بھی آپریشن میں شامل کیا جائے گا۔