پاکستان

9مئی کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا کیس’ پختونخوا کابینہ کا بڑا فیصلہ

پشاور (کھوج نیوز) مردان میں 9مئی کو ہونے والے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیس کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کردیا اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو9مئی کیس کیلئے اسپیشل پراسیکیوٹرمقرر کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینے کا ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کا خط عدالت میں جمع کرادیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے15 اکتوبر کی تاریخ مقررکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button