پاکستان

آصف زرداری ان ایکشن، محسن نقوی کی طلبی

کراچی (کھوج نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری ایکشن میں آگئے اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کیوں کیا گیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کروانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری متحرک ہو گئے اور انہوں نے معاملے کے حل کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر طلب کر لیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button