پاکستان
ایمل ولی خان پارلیمنٹ ہائوس کیسے پہنچے؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان پارلیمنٹ ہائوس کیسے پہنچے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا کہ اگر انہیں یا ان کے خاندان میں سے کسی کو کچھ ہوا تو ذمے دار وفاقی وزیر داخلہ ہوں گے۔ ترجمان اے این پی کے مطابق آئی جی کے پی اور ڈی آئی جی مردان نے ایمل ولی کو سکیورٹی دینے کی وزیراعلی کے پی کی ہدایت نظر انداز کردی، 8 اہلکار ولی باغ پر فوٹو شوٹ کراکے واپس چلے گئے، ایمل ولی کو سیکورٹی اب تک نہیں دی گئی۔ دوسری طرف میئر مردان حمایت مایار کی اپیل پر اے این پی کے مسلح کارکن ایمل ولی کی حفاظت کے لیے آبائی علاقے میں جمع ہوگئے، میئر مردان نے کہا کہ ریاست سکیورٹی نہیں دے گی تو کارکن خود اپنے لیڈر کی حفاظت کریں گے۔