پاکستان
عہدہ سے ہٹائے جانے کی خبریں’ علی امین گنڈا پور سچائی منہ پر لے آئے

پشاور (کھوج نیوز) عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سچائی منہ پر لے آئے ہیں، انہوں نے کیا کہا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلی پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلی چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں رہنماں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔