پاکستان

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ فیصلہ جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں تاخیر سے متعلق درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔

آج سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ای سی پی ممبران کو بتایا گیا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی قوانین میں 5 مرتبہ ترامیم کی جا چکی ہیں اور اب چھٹی مرتبہ بھی ترمیم کی جا رہی ہے تاہم الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت الیکشن کروائے جا سکتے ہیں۔ دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے تھے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا کیس شرمندگی کا باعث بنتا جا رہا ہے، پنجاب کے علاوہ تینوں صوبوں اور کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن ہو چکے ہیں لہذا آج ہی اس کیس کا فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button