پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا استعفیٰ معمہ بن گیا مگر کیسے؟

پشاور (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ معمہ بن گیا مگر کیسے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد پشاور سمیت پورے ملک میں نئی بحث چھیڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سی ایم ہاؤس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ علی امین کا استعفیٰ گورنر ہاؤس گیٹ پر کل رات پہنچایا گیا ۔ ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق سی ایم ہاؤس کے عملے نے استعفے کی ریسیونگ بھی لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں ہیں۔گورنر نے اسلام آباد میں غیرملکی سفیرسے ملاقات کی اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ دیکھا۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ استعفیٰ ابھی تک میرے پرنسپل سیکرٹری تک نہیں پہنچا، استعفیٰ ملے تو قانونی اور آئینی نکات کو دیکھ کر دستخط کروں گا۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر استعفے میں غلطی ہوئی تو واپس بھیجوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button