پاکستان
سابق سینیٹر مشتاق احمد کا جماعت اسلامی سے استعفیٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیاانہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا
تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد خان نے کہا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اب تک اس استعفیٰ پر کوئی جواب نہیں ملا۔ مشتاق احمد خان نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آپ آزادانہ کام کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ میں کھل کر انسانی حقوق، جمہوریت، آزاد میڈیا، ڈاکٹر عافیہ، فلسطین اور فیڈریٹنگ یونٹس کے دستوری حقوق کی جدوجہد کروں۔