پاکستان
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع

اسلام آباد(کھوج نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی ہے یہ توسیع مزید کتنے دنوں کی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 30 ستمبر کو ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کی تھی تاہم ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں نے تاریخ 30 اکتوبر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔