پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بڑا حکمنامہ، قبضہ گروپوں کی شامت آگئی

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا جس کے بعد قبضہ گروپوں کی شامت آگئی ہے، قبضے کا مقدمہ کتنے دنوں میں نمٹانے کا حکم سنایا؟ تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ام موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی۔ آرڈیننس کے مطابق 30 دن کے اندر ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ان کا مشن ہے ہر شہری کو انصاف، سہولت اور روزگار اس کے دروازے پر ملے۔ مریم نواز نے کہا پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا، ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button