پاکستان

عمران خان کی رہائی کا معاملہ، پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سابق رہنمائوں نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔ رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پرگفتگو کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button