پاکستان

اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، اس ویڈیو میں وکلاء اور شہریوں کی بڑی تعداد کو جائے وقوعہ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دھماکے سے قبل وکلا اور شہریوں کی بڑی تعداد کو جائے وقوعہ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ دھماکے کے وقت پولیس موبائل کو بھی جائے وقوعہ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریبا ساڑھے بارہ بجے جی الیون سیکٹر کی کچہری کے نزدیک زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ خودکش حملہ آور کے اعضا اڑ کر کچہری کے اندر جاگرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button