پاکستان

اسلام آباد کچہری دھماکہ، خواجہ آصف کا دہشتگردوں کو دوٹوک جواب

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے دہشتگردوں کو دوٹوک جواب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کچہری دھماکے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اندازہ تھا ہم پر پریشر ڈالنے کے لئے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دہشتگردی سرحدی علاقوں تک محدود تھی، اسلام آباد میں دہشت گردی کا حملہ ریاست کو پیغام سمجھنا چاہیے۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری عوام اور افواج دہشت گردی کیخلاف قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستان دہشت گردانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دے گا، دہشت گردانہ کارروائیاں نہ سرحدی اور نہ ہی شہری علاقوں میں برداشت کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سے امید تھی لیکن اس حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ افغان حکومت افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملیسے ہمیں پیغام دیا گیا آپ کے تمام علاقے ہماری زد میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button