پاکستان
27ویں ترمیم، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025ء کی منظوری دیتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ بھی ختم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ 2025ء کی منظوری کے بعد مجوزہ آرمی ایکٹ کے تحت آرمی چیف کا بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔ مجوزہ آرمی ایکٹ میں کہا گیا کہ نئے نوٹیفکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے،عہدے کی مدت 5 سال ہو گی۔ اعظم نذیر نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا گیا ہے۔



