پاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2025ء بھی منظور

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2025ء منظور کر لیا۔مقدمات سننے کے لیے بینچ بنانے کا اختیار چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کو دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2025ء کے تحت کمیٹی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس علاوہ سینیئر ترین جج شامل ہوں گے، بینچز بنانے والی کمیٹی کے تیسرے رکن جج چیف جسٹس کے نامزد کردہ ہوں گے۔ ایکٹ کے تحت کمیٹی کے کسی رکن کی عدم موجودگی میں چیف جسٹس کسی اور جج کو رکن نامزد کر سکیں گے جبکہ کمیٹی بینچ بنانے کا فیصلہ اکثریت سے کرے گی۔ قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور ہوگیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button