پاکستان
پاکستانی ڈالرز بانڈز نے منافع کے لحاظ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا: بلو مبرگ کی رپورٹ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے ڈالرز بانڈز نے منافع کے لحاظ سے سب کو پیچھے چھوڑ کر ایشیاء میں سب سے آگے نکل گیا ہے’ اس حوالے سے عالمی جریدہ بلو مبرگ کی رپورٹ نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کے ڈالر بانڈز رواں سال24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیاء میں سرفہرست ہیں۔ عالمی جریدے بلومبرگ کا بتانا ہے کہ پاکستانی ڈالر بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد دگنا کر دیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق پاکستان پچھلے2 سال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کیلئے تیار ہے، ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔



