پاکستان
پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5خوارج جہنم واصل

پشاور(کھوج نیوز) پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں اور لکی مروت میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج ہلاک کر دیئے ہیں یہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس پشاور کا کہنا تھا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کیخلاف بنوں اورلکی مروت میں کارروائی کی۔ سی پی او کا بتانا ہے کہ مشترکہ آپریشن کے دوران5 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ آپریشن میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پولیس کو عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔



