پاکستان

27ویں ترمیم کے بعد 28ویں ترمیم کب لائی جائیگی؟ ثناء اللہ نے بڑا عویٰ کر دیا

چینوٹ (کھوج نیوز) 27ویں آئینی ترمیم کے بعد 28ویں آئینی ترمیم کب لائی جائے گی؟ اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اٹھائیسویں آئینی ترمیم عوامی ایشوز پر ہے، ترمیم پاس کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے اور ججز نے ان کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، ایک جج کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ خود کو سیاسی احتجاج میں ملوث کرے، جن لوگوں نے استعفے دیے ہیں ان کے ذاتی مقاصد ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اٹھائیسویں ترمیم لوکل باڈیز، این ایف سی اور صحت سے متعلق ہوگی، اٹھائیسویں آئینی ترمیم عوامی معاملات سے متعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام، این ایف سی اور صحت کے معاملات پر بحث جاری ہے، اگر اتفاق ہوتا ہے تو اٹھائیسویں آئینی ترمیم لائی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button