پاکستان

پاک بحریہ کا آپریشن، 130ملین ڈالر کی منشیات ضبط

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر کی منشیات ضبط کرلی، یہ آپریشن پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے کیے جانے والا آپریشن سعودی عرب کی زیرقیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مشکوک ماہی گیرکشتی سے 2 ہزار کلو سے زائد آئس ضبط کرلی گئی۔یہ گزشتہ 2 ماہ میں پاک بحریہ کا مسلسل تیسرا کامیاب انسداد منشیات آپریشن ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، پاک بحریہ عالمی میری ٹائم سکیورٹی میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button