پاکستان
پاکستان نہ کسی جنرل اور نہ کسی سیاستدان کا ہے، حافظ نعیم الرحمان کا کھلا پیغام

لاہور(کھوج نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سب کو کھلا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نہ کسی جنرل کا ہے نہ کسی سیاست دان کا یہ ہم سب کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلام پاکستان کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ سیاسی ورکر کسی بھی پارٹی کا ہو وہ بہت اہم ہوتا ہے جو پارٹی وراثت پر نہ چلتی ہو وہی پاکستان کو نجات دلواسکتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ پاکستان نہ کسی جنرل کا ہے نہ کسی سیاست دان کا یہ ہم سب کا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ آپ کہتے ہیں اسرائیل سے جنگ بندی ہو، آپ ٹرمپ کی خوشی حاصل کرنے کے لیے لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش اب بنگلا دیش ہے یہ کبھی پاکستان کا حصہ تھا، 15 سالوں سے بنگلادیش بھارت کی طرف سے ہدایات پر چلایا جا رہا تھا، ایک اسلام ہی ہے جو سب کو جوڑتا ہے۔



