پاکستان
الیکشن کمیشن میں طلبی، طلال چوہدری کا مستقبل دائو پر لگ گیا

فیصل آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن میں طلبی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا مستقبل دائو پر لیگ گیا، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو طلب کیوں کیا؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری اپنی پوزیشن واضح کریں کہ ان کے خلاف کیوں نہ کارروائی کی جائے اور حلقے سے ان کے امیدوار کو کیوں نہ نااہل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 96 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال چوہدری کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلال چوہدری بھی اپنی پوزیشن واضح کریں، ان کی مہم میں وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری شرکت کر رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ڈی جی خان کی جانب سے وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خصوصی حذیفہ رحمان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔



