پاکستان

این اے 251سے کامیاب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن کیوں روکا گیا؟

کوئٹہ (کھوج نیوز) این اے 251سے کامیاب ہونے والے رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن کیوں روکا گیا؟ اس حوالے سے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن سب کچھ سامنے لے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے انتخابی عذرداری پر سماعت کی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی جان اور نصیراحمد پیش ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 پر انتخابی عذرداری کا محفوظ فیصلہ سنایا اور حلقے سے کامیاب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔ ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو حلقے کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانیکا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button