پاکستان

بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

منامہ (کھوج نیوز) بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بڑے اعزاز سے نواز دیا ہے ، واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں بحرین کے دورہ پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال پر حمد بن عیسی الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیرسگالی کو سراہا۔ وزیراعظم نے امن، رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔ بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آرڈرآف بحرین (فرسٹ کلاس) پیش کیا۔ یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو پیش کیے جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ اس موقع پر حمد بن عیسی الخلیفہ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے بحرین کی قانونی نمائندگی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس موجود دستاویزات کیمطابق محمد علی جناح بحرین کے وکیل رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button