پاکستان

ملک کے حتمی فیصلے کہاں ہوتے ہیں؟ نوازشریف نے بڑا سچ بے نقاب کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) ملک کے حتمی فیصلے کہاں ہوتے ہیں؟ اور ان کے پیچھے کیا مقاصد ہوتے ہیں؟ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے بڑا سچ بے نقاب کر کے ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی ڈیڑھ سال میں خدمت کی وجہ سے ضمنی انتخابات میں کامیابی ملی، پی ٹی آئی نے کہا ہم الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے، بائیکاٹ ایسے ہوتا ہے، عمر ایوب کی اہلیہ الیکشن لڑ رہی تھی لیکن عوام نے ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر دیا، شہباز شریف اور مریم نواز کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے محنت سے کام کرکے وہ مقام حاصل کیا جو ہم نے کھو دیا تھا، پاکستان اڑان بھر چکا ہے۔

نوازشریف کہتے ہیں کہ اگر 2017 والی ترقی کی رفتاری جاری رہتی تو آج آئی ایم ایف کی فکر نہ ہوتی، ن لیگ کے جانے کے بعد بہت تباہی ہوئی، ملک کا ستیاناس کردیا گیا، عمران خان اتنا مجرم نہیں تھا ان کو لانے والے زیادہ مجرم تھے، ان سے بھی پورا پورا حساب لینا چاہیئے، ضمنی انتخابات میں عوام نے ن لیگ کو عزت دی اور اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، مریم نواز اور شہباز شریف مجھ سے بھی آگے گزر گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button