پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت کا حکم، علیمہ خان منظر عام سے غائب

راولپنڈی (کھوج نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بڑ حکمنامہ جاری کر دیا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان منظر عام سے غائب ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دوران سماعت علیمہ خان نے استدا کی تھی کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ہمیں جانے کی اجازت دی جائے، اس پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اپنایا کہ کریمینل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے، ملزم کی ضمانت ہوئی نہیں اس لیے عدالت کی اجازت کے بغیر باہر نہیں جاسکتیں۔ بتایا گیا ہے کہ علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکار انہیں تحویل میں لے کر اندر لے گئیں، عدالت نے قرار دیا کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں، جس پر علیمہ خان کو خواتین پولیس اہلکار پکڑ کر دوبارہ کمرہ عدالت لے آئیں، بعد ازاں علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button