پاکستان
قومی اسمبلی میں بھارتی وزیر دفاع کیخلاف قرارداد منظور

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے اس قرار داد میں کیا تھا؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی اسلم عالم نیازی نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق بیان پر مذمتی قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان قابل مذمت ہے اور یہ بیان پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے۔ قراردار میں کہا گیا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔



