پاکستان

نگران دور میں پی ٹی آئی والوں پر بنے مقدمات کا معاملہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اعلان

پشاور(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دور میں پی ٹی آئی والوں پربنے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا’ واضح رہے کہ یہ مقدمات 9اور 10مئی کے درج ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں نگران دور میں پی ٹی آئی والوں پر 9، 10 مئی کے مقدمات درج ہوئے، پی ٹی آئی اراکین اورکارکنان 9، 10 مئی مقدمات میں نامزد ہوئے تھے، ایڈووکیٹ جنرل آفس نے 51 مقدمات واپس لینے کی سفارشات بھیج دی ہیں۔ سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ مقدمات میں سزا کی صورت میں اراکین اسمبلی کو نا اہلی کا خدشہ ہے،کابینہ کی منظوری کے بعد عدالتوں سے مقدمات واپس لینے کی کارروائی شروع ہوگی، ریاست مقدمات سے دستبرداری کی منظوری کے بعد دعویداری ختم کردے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button