پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ کیوں گئے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ کیوں گئے ہیں؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف سمیت سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تین دن برطانیہ میں قیام کریں گے جہاں وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ تقریب اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارن آفس کے حکام سے بھی ملاقات طے ہے، محسن نقوی کی طرف سے چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پربات چیت بھی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی ان پاکستانیوں سے متعلق شواہد پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنرکے حوالے کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button