پاکستان

قومی اسمبلی اجلاس ، سپیکر کا سوال، تمام رکن اسمبلی لالچی ؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک سوال کیا جس کے بعد تمام رکن اسمبلی نے لالچی پن کا مظاہرہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ہونے والے آج کے اجلاس میں ایوان میں کسی رکن کے پیسے زمین پر گرگئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیسے ایوان میں لہرا کر اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے زمین سے ملے ہیں۔ اس موقع پر پیسے لینے کے لیے متعدد اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ یہ تو12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں، ان کی اس بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button