پاکستان

پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی سے رابطہ، حکومتی صفوں میں کھلبلی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے 2روزہ قومی کانفرنس کے سلسلے میں پیپلز پارٹی سے رابطے کا انکشاف کیا ہے جس کے بعد حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع اپوزیشن اتحاد نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی سے رابطہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو 2 روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہوگا۔ ذرائع اپوزیشن اتحاد کے مطابق حکومت کو مذاکرات کے لیے محمود اچکزئی سمیت سیاسی رفقا کی بانی سے ملاقات کرانا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button