پاکستان
کے پی میں گورنر راج کی بازگشت، اسد قیصر کی حکومت کو کھلی دھمکی

خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) کے پی میں گورنر راج کی بازگشت پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے حکومت کو کھلی دھمکی لگا دی جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کسی میں جرأت نہیں کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، گورنر راج ان کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی سے گورنر راج پر پارٹی پالیسی کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے فیصل کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں، پی ٹی آئی امن چاہتی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف تمام وسائل استعمال کیے جائیں، قانون میں جتنی گنجائش ہے، ہم اتنی بات کریں گے ۔



