پاکستان

عمران خان اڈیالہ جیل سے پُھر؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل سے پُھر؟ اس حوالے سے کیا خبر منظر عام پر آئی ہے اس کے متعلق تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کردیا جائے اور حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور کررہی ہے۔اختیار ولی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا منشیات کے اسمگلروں سے گٹھ جوڑ ہے ، وزیراعلی کی پرفارمنس زیرو نہیں مائنس ہے۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کے پی کے رشتے دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں اور یہ سرپرستی کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں ، پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button