متنازع ٹوئٹ کیس، سپریم کورٹ کا ایمان مزاری کیلئے بڑا حکمنامہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) متنازع ٹوئٹ کیس میں سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کے لئے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا ہے، یہ حکمنامہ کیا تھا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری کی ٹرائل رکوانے کی درخواست پر جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے۔ عدالت نے فیصلہ دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے جاری کیا۔
دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ بغیر شفاف ٹرائل کسی کو سزا نہ دے سکتے ہیں، نہ دینی چاہیے، جج کو بھی دباؤسے آزاد ہوکر دونوں فریقین کو مکمل موقع دینا چاہیے، نہ جج کی بے توقیری ہونی چاہیے نہ ہی ہائی کورٹ کی۔ کیس کی سماعت کے دوران ناروے کے سفیر بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔



